خلیج اردو آن لائن:
دبئی بلدیہ کی جانب سے پیر کے روز ایک ٹویٹ کر کےاعلان کیا گیا ہے کہ دبئی رہائشی اب دبئی بلدیہ کی فیسوں اور جرمانوں کو ای ری فنڈ سسٹم کے ذریعے آسانی سے ری فنڈ کروا سکتے ہیں۔ اگر آپ اس وقت دبئی میں موجود نہیں ہیں تو بھی آپ اس سہولت سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔
ری فنڈ حاصل کرنے کا طریقہ کار درج ذٰیل ہے:
- سب سے پہلے dm.gov.ae کے ذریعے درخواست جمع کروائیں
- دوسرے مرحلے میں ادائیگی کی رسید کا نمبر درج کریں
- تیسری مرحلے میں بینک اکاونٹ نمبر اور دیگر دستاویزات اپ لوڈ کریں
دبئی بلدیہ کی جانب سے اس طریقہ کار پر مبنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جو نیچے دی گئی ہے:
All customers inside and outside the country can now refund #DubaiMunicipality's fees and fines easily and securely with E-Refund on fees and fines. You can monitor the application status as well as the stages of completion. For more, visit https://t.co/G8w808h2pH pic.twitter.com/XUfgxzotfB
— بلدية دبي | Dubai Municipality (@DMunicipality) March 29, 2021
Source: Gulf News







