متحدہ عرب امارات

دبئی کی مین ہائی وے پر کار میں لگی آگ بھجانے کی کوشش کرنے والے پولیس اہلکار کو اعزاز سے نواز دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

عجمان پولیس کے ایک اہلکار کو بہادری سے ایک کار میں لگی آگ بھجانے کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔ اہلکار نے فائر فائٹرز کی ٹیم کے پہنچنے سے پہلے آگ پر قابو پا لیا تھا۔

عجمان پولیس کے سربراہ میجر جنرل شیخ سلطان بن عبداللہ النعیمی نے پولیس آپریشنز کے جنرل ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے فرسٹ اسسٹنٹ صالح عبداللہ المرزوکی کو اعزاز سے نوازا۔

صالح عبداللہ نے دبئی شیخ محمد بن زید روڈ پر ایک شخص کی گاڑی میں لگنے والی آگ بھجانے میں اس شخص کی مدد کی تھی۔ صالح عبداللہ نے سول ڈیفنس اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچنے سے پہلے ہی آگ پر قابو پا لیا تھا۔

عجمان پولیس کی جانب سے پولیس اہلکار کی اس بہادری اور مہارت کے اعتراف میں اسے ایک تعریفی سرٹفیکیٹ اور مالی اعزاز سے نوازا گیا۔

اس موقع پر صالح عبداللہ کا کہنا تھا کہ اس نے جو کچھ کیا وہ  اس کا اخلاقی فرض تھا۔ اور وہ عجمان پولیس کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

میجر جنرل شیخ سلطان نے اس صورتحال میں اپنی ذمہ داری نبہانے پر صالح کے احساس ذمہ داری کی تعریف کی اور بتایا کہ عجمان پولیس ہمیشہ اپنے نمایاں اہلکاروں کو اعزاز دینے کی خواہاں ہوتی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button