خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1954 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔
جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1952 ریکارڈ کی گئی ہے اور وائرس سے 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
بدھ کے روز رپورٹ کیے گئے کیسز 2 لاکھ 4 ہزار 724 نئے ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔
کورونا وبا کے آغاز سے اب تک یو اے ای میں کورونا کے 5 لاکھ 29 ہزار 220 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 5 لاکھ 9 ہزار 658 افراد کورونا وائرس کی بیماری لاحق ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ وائرس سے اب تک 1601 افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔
Source: Khaleej Times







