متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ملک میں ابتک سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی

خلیج اردو
15 جون 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے اعدادوشمار کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

وزارت صحت اور روک تھام کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2127 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 2094 افراد نے وائرس کو شکست دی ہے۔ چار افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں ابتک سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 601950 ، 581139 صحت یابیاں اور 1734 ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔

اس وقت ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 19077 ہو گئی ہے۔

منگل کے روز متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ملک کے ایئرلائنز پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایئرلائنز اس مشکل صورت حال میں ابھریں گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button