وزارت صحت نے232 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے .
خلیج اردو ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے کورونا وائرس کے 232 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 57,193 ہو گئی ہے . وزارت صحت نے246 نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 63,212 ہو گئی ہے.
وزارت صحت نے1 مریض کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 358 ہو گئی ہے.
ملک میں موجودہ کیسوں کی تعداد کم ہوکر5,661 ہوگئی ہے.
وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
72,630 سے زیادہ نئے کوویڈ 19 ٹیسٹ کروائے گئے
#UAE Health Ministry conducts 72,630 additional #COVID19 tests, announces 246 new cases, 232 recoveries, no deaths #WamNews pic.twitter.com/f8bTQUutLv
— WAM English (@WAMNEWS_ENG) August 12, 2020
Source : WAM







