
خلیج اردو آن لائن: متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کے مطابق جمعہ کے روز متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 283 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 283 لوگ صحت یاب ہوئے۔
مزید برآں متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے ایئرپورٹس پر کورونا کے مشتبہ کیسز پکڑنے کے لیے پولیس کے کتوں کے کامیاب استعمال کا اعلان بھی کیا گیا۔ اس تجربے کو یو اے ای کی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک اور کامیابی تصور کیا جار رہا ہے۔
ایئرپورٹ پر کتوں کے ذریعے کورونا کے مشتبہ کیس پکڑنے کے حوالے یو اے ای پہلا ملک ہے۔ جبکہ دیگر ممالک میں یہ عمل ابھی تحقیقاتی فیز میں ہے۔
یاد رہے کہ عید کے موقع پر حکام کی جانب سے کورونا کےپھیلاؤ کو روکنے کے سخت اقدامات نافذ کیے گئے ہیں۔ اور لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عید ملن پارٹٰیز یا اجتماعات سے گریز کریں۔ بصورت دیگر ایسے اجتمعات کرنے والے میزبان کو 10 ہزار درہم جرمانہ جبکہ فی مہمان 5 ہزار درہم جرمانہ کیا جائے گا۔
Source: Khaleej Times