متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے رہنماوں نے عید مریخ مشن کی ٹیم کے ساتھ منائی، تصاویر دیکھیں

اس ملک کے شہری اس ملک کی سب سےبڑی کامیبای ہیں، شیخ راشد

 

خلیج اردو آن لائن: ملک کے قائدین نے عید جمعہ کے روز ابو ظہبی کے قصر الوطن محل میں امارات  کے مریخ مشن ٹیم کے شاندار استقبال کے ساتھ منائی۔

اس استقبالیہ کی میزبانی شیخ محمد بن راشد المکتوم، نائب صدر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران ، کے ساتھ شیخ محمد بن زید النہیان نے کی ۔ اس کے علاوہ تقریب میں متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج اور ملک کے دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔

شیخ راشد نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ” اس ملک کے شہری اس ملک کی سب سےبڑی کامیبای ہیں، انکی بدولت یہ ملک ترقی کی منازل طے کرتا ہے، ہمیں ان سے توقعات ہیں اور ان کی کامیابیوں پر ہم دنیا کے سامنے فخر کا اظہار کرتے ہیں”۔

تصاویر دیکھیں:

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button