متحدہ عرب امارات

دبئی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 49 ریستورانوں اور 4 اسٹوروں پر جرمانے عائد

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے محکمہ اقتصادیات کے کی جانب سے جمعے کے روز جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ مقررہ اوقات کے بعد بھی صارفین کو ریستورانوں کے اندر کھانا فراہم کرنے کے الزام میں 49 ریستورانوں پر اور سہ روزہ سپر سیل کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 4 شاپنگ اسٹوروں پر جرمانے عائد کر دیئے گئے ہیں۔

دبئی اکانومی کے سی سی سی پی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جن 49 ہوٹلوں پر جرمانے عائد کیے گئے ان میں کیفے، کیفے ٹیریاز اور ریستوران شامل ہیں۔ جن پر رات 1 بجے کے بعد بھی صارفین کو عمارت کے اندر کھانا فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ دبئی میں رات 1 بجے کے ڈائن ان پر پابندی عائد ہے۔

مزید برآں، حال ہی میں سہ روزہ سپر سیل کے دوران کورونا ایس او پیز کی ماسک نہ پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے جیسی خلاف ورزیاں کرنے پر دبئی اکانومی نے مدریف سٹی سنٹر میں 4 اسٹورز پر بھی جرمانہ عائد کیا ہے۔

دبئی اکانومی نے کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد کے لیے کاروباری مراکز کی مسلسل انسپیکشن کرتے رہنے کے عزم کا عادہ کیا ہے۔  اور شہریوں اور رہائشیوں سے درخواست کی ہے وہ کورونا ایس او پیز کی کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع دبئی کنزیومر ایپ یا 600545555 پر کال کر کے حکام کے دیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button