متحدہ عرب امارات

یو اے ای کے ساحل پر پیش آیا المناک حادثہ، دو بچوں کی ماں سمندر میں ڈوب کر ہلاک

 

خلیج اردو آن لائن:

پولیس کے مطابق جعمے کی صبح ام القواین کے البیت ال متواحد ساحل پر اپنے خاندان کے ساتھ تیراکی کے لیے جانے والی 32 سالہ بھارتی ماں سمندر میں ڈوب کر جانبحق ہوگئی۔ اس کی چار سالہ بیٹی بھی تقریبا ڈوب چکی تھی لیکن خوش قسمتی سے ساحل پر موجود دیگر لوگ مدد کے لیے بھاگتے ہوئے آئے اور انہیں نے بچی کو بچا لیا۔

پولیس کے ایک ڈائریکٹر برگیڈیئر خلفیہ سلیم ال شمسی نے بتایا کہ بھارتی خاندان، دوب بچوں، 49 سالہ شوہر اور اسکی 32 سالہ بیوں پر مشتمل تھا۔ جن کا تعلق عجمان سے ہے اور صبح 7 بجے ام القواین کے ساحل پر گئے تھے۔

تقریبا 9 بجے بچوں کے باپ نے سمندر میں نہانا شروع کر دیا اور اسکے پیچھے اس کی دونوں بچوں اور پھر اسکی بیوی نے بھی سمندر میں چھلانگ لگا دی۔ تاہم، کچھ ہی دیر کے بعد انہیں سمندر میں پانی کے سامنے ٹکنے میں مشکل پیش آنے لگی۔

پولیس عہدیدار کے مطابق”ماں اور اس کی بیٹی نے مدد کے لیے پکارنا شروع کر دیا جبکہ بیٹا ساحل پہ واپس آنے میں کامیاب ہوگیا۔

بیوی اور بیٹی کو ڈوبتے دیکھ کر باپ نے بھی مدد کے لیے آوازیں دینی شروع کر دیں جس سے ساحل پر موجود کچھ دیگر لوگوں کی توجہ انکی جانب مبزول ہوئی تو ایک شخص سمندر میں اترنے اور پھر ماں اور بیٹی کو کھینچ کر ساحل پر لانے میں کامیاب ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ موقعے پر پنہچ کر ماں اور اس کی بیٹی کو ام القواین ہسپتال پنہچا دیا گیا۔ تاہم، ماں آئی سی یو میں داخل کیے جانے کے کچھ منٹوں بعد ہی جانبحق ہوگئی۔ جبکہ چار سالہ بیٹی بچ گئی اور اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

برگیڈیئر شمسی نے لوگوں کو ہدایت کی ہے وہ ممنوعہ علاقوں میں تیراکی نہ کریں اور لائف جیکٹ کا استعمال کرنے سے بھی سمندر میں دوبنے جیسے واقعات سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے والدین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے بچوں پر ہر وقت نظر رکھیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button