متحدہ عرب امارات

حج 2021 کا اعلان ، اس بار بھی صرف سعودی شہری اور رہائشی حج کی سعادت حاصل کر پائیں گے

خلیج اردو
13 جون 2021
دبئی : سعودی عرب نے سالانہ حج کو اپنے شہریوں اور رہائشیوں تک محدود کر لیا ہے جہاں دیگر ممالک کے شہریوں کو ملک میں حج کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سعودی نیوز ایجنی کے مطابق اس سال بھی گزشتہ سال کی طرح کرونا وائرس کی وجہ سے غیر سعودی شہریوں یا رہائشیوں کو حج کی اجازت نہیں ہوگی۔

حج کیلئے 60 ہزار افراد کو اجازت دی گئی ہے جس میں حجاج کی عمریں 18 سے 65 سال کے درمیان ہوں۔

سعودی عرب کے وزیر صحت طوافق علی رابعہ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ حاجیوں کو محفوظ بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین کی موجودگی کے باوجود یہ ممکن ہے کہ کچھ ممالک میں کرونا وائرس کے زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں جبکہ دوسرا چیلنج وائرس کی مختلف قسمیں ہیں جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کرنا پڑا۔

اس فیصلے سے قبل جب کرونا وائرس نہیں تھا ، سالانہ 2.5 ملین افراد حج اور عمرہ کی سعادت حاصل کررہے تھے۔

اس سال حج کیلئے صرف 60 ہزار افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے جو صرف سعودی شہری اور رہائشی ہوں گے۔

ان افراد کیلئے ضروری ہے کہ وہ موزی مرض سے پاک ہوں۔ صرف 18 سے 65 سال افراد کو حج کی اجازت ہوگی۔

وہ افراد جو مکجمل طور پر ویکسین شدہ ہوں یا جنہوں نے ایک خوراک لی ہو یا جو کرونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہوں۔

Source : Khaleej Time

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button