خلیج اردو
13 جون 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں ڈاکٹرز نے انتباہ جاری کیا ہے کہ ایسا ممکن ہے کہ کرونا وائرس اور ذیابیطس کے مرض کے درمیان گہرا ربط ہو۔ دو نئی تحقیقات سے تصدیق ہوئی ہے کہ SARS-CoV-2 انسولین پیدا کرنے والی خلیوں پر حملہ کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ کرونا اور ذیابطیس کے درمیان گہرا تعلق ہے۔
پرائم اسپتال میں کنسلٹنٹ اور ڈیباٹالوجسٹ ڈاکٹر انیل کمار نے کہا ہے کہ ایسے بہت سے شواہد ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کرونا وائرس سے شوگر پیدا ہوتا ہے۔
ایسے میں ڈاکٹر ذیابیطس اور غیر ذیابیطس دونوں مریضوں کیلئے کرونا وائرس انفیکشن کے دوران بار بار گلوکوز مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے جلد تشخیص اور علاج کی صلاح دیتے ہیں۔
Source : Khaleej Time







