متحدہ عرب امارات

حج پیکج کے اعلان کے بعد رجسٹریشن کا عمل جاری ، ساڑھے چار لاکھ افراد نے خود کو رجسٹر کر لیا

خلیج اردو
15 جون 2021
ریاض : سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ کی جانب سے آنے والے حج کیلئے 450 ہزار افراد نے رجسٹریشن کی ہے۔ 60 فیصد درخواست گزار ان میں مرد ہیں اور باقی خواتین ہیں۔

اس سال کیلئے سعودی عرب نے حج اپنے شہریوں اور رہائشیوں کیلئے مختص کیا ہے۔ حجاج کی تعداد 60 ہزار رکھی گئی ہے۔

18 سال سے 65 سال کے درمیان کے لوگ ہی جنہوں نے ویکسین لگوائے ہوں اور کرونا وائر سے قوت مدافعت بڑھائی ہو، حج میں حصہ لے سکتے ہیں۔

وزارت کی جانب سے تین حج پیکجز کا اعلان کیا گیا ہے جس کی درجہ بندی حج کے اخراجات اور سہولیات پر ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button