متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے وہ رہائشی جو 6 مہینوں سے ملک سے باہر رہائش پذیرہے، انکے کیلئے ملک واپسی کے دروازے کھل گئے

خلیج اردو
06 جنوری 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے وہ رہائشی جو کورونا وائرس کی وجہ سے 180 دن باہر رہ چکے ہیں ، وہ اب اپنے ملک واپس آ سکتے ہیں۔ فلائی دبئی نے تازہ ترین اپڈیٹ میں کہا ہے کہ وہ رہائشی جن کے پاس متحدہ عرب امارات کا ویلیڈ ویزہ ہے اور ڈی جی آر ایف اے کی جانب سے اجازت نامہ بھی ہے ، تو انھیں ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

یہ بیان ایئر انڈیا ایکسپریس نے بھی اپنے سوشل میڈیا پر دیا ہے، ایئر انڈیا نے کورونا وائرس کے دوران بھارت اور یو اے ای کے درمیان سب سے زیادہ مسافروں کو سفری سہولت دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ جن کے پاس ویلیڈ ویزہ ہے اور جی ڈی آر ایف اے کی طرف سے اجازت بھی تو وہ 31 مارچ 2021 تک متحدہ عرب امارات واپس آ سکتے ہیں۔ اس ٹویٹ میں انہوں نے دبئی میں بھارتی قونصلیٹ کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

https://twitter.com/FlyWithIX/status/1346436032225370112

ملک سے باہر پھنسے افراد کو واپس لے جانے کیلئے بڑا ریلیف ۔
ایئرلائنز نے اعلان کیا ہے کہ یہ یو ای اے سے باہر رہنے والے رہائشیوں کیلئے بڑا ریلیف ہوگا۔ وہ لوگ جو اپنے ممالک میں پھنسے ہیں ، یہ ان کیلئے بہت بڑا ریلیف ہوگا۔ اپنے ممالک میں پھنسنے والوں کیلئے یہ ایک بڑا مسئلہ تھا جو حل کیا گیا۔

بھارتی قونصلیٹ میں پریس انفارمیشن اینڈ کلچر کے قونصل نیرج مودی نے بتایا کہ بھارتی حکیومت کی طرف سے ہم امارات کے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں واپس آنے کیلئے اجازت نامہ کی ضرورت
اگر آپ کے پاس دبئی کا ویلیڈ رہائشی ویزہ ہے تو آپ کو ڈی جی آر ایف اے کی طرف سے اجازت نامہ لینے کی ضرورت ہے۔ آپ اس اجازت نامہ کے بغیر ملک میں داخل نہیں ہو سکتے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button