خلیج اردو
05 جنوری 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسینش کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے سے NCEMA نے منگل کے روز بریفنگ میں بتایا کہ اب تک آبادی کے 9 فیصد لوگوں کو کورونا ویکسین دیئے جا چکے ہیں۔ ڈاکٹر فریدہ آلحسینی نے اپنے سرکاری بیان میں بتایا کہ 826301 ویکسین عوام کو لگائے جا چکے ہیں جو 47000 ویکسین فی دن کے حساب سے لگانے کے برابر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم آدھی آبادی کو پہلے سہہ ماہی میں کورونا ویکسین لگانے کی تیاری کر چکے ہیں۔ اس سے ملک میں عام طور پر کیسز میں کمی آئے گی اور دوسرے مرحلے میں بیماری پر بہتر طریقے سے قابو پانے میں مدد ملے گی۔
اتھارٹی نے بتایا کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد پہلے زیادہ تھی ۔ اب ہمارا حدف ہے کہ حفاظتی تدابیر سے ملک میں کورونا کیسز میں کمی لائیں۔
— NCEMA UAE (@NCEMAUAE) January 5, 2021
ڈاکٹر فریدہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہماری حتمی کوشش ہے کہ آبادی کے ایک بڑے حصے کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ اس مقصد کیلئے بڑی سطح پر ویکسینشن کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی قوت مدافعت بڑھا کر ملک کو مہلک مرض سے بچا سکیں۔ اس سے نہ صرف کیسز کی تعداد میں کمی آئے گی بلکہ بیماری کا تدارک بھی ہوگا۔
ڈاکٹر فریدہ نے زور دیا کہ جن افراد کو زیادہ خطرہ ہے جیسے بزرگ یا عمر رسیدہ لوگ اور مہلک بیماری میں مبتلا افراد ، ان کو ترجیحی بنیادوں کو ویکسین دے رہے ہیں۔ ہم ان افراد پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں تاکہ ان کی حفاظت کی جا سکے۔ ابھی تک ویکسینش کے عمل نے100 فیصد نتائج دیئے ہیں۔ یہ بزرگ افراد کیلئے محفوظ اور کارآمد ہے۔ یہ 60 سال سے زائد عمر کے لوگوں کیلئے یکساں مفید ہے جس کی وجہ سے ہم تمام افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا مشورہ دیتے ہیں۔
Source : Khaleej Times







