
خلیج اردو
04 نومبر 2020
دبئی: دبئی شاپنگ مالز میںض نصب کورونا کے ٹیسٹنگ اسٹیشنز کی اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔ دبئی ہیلتھ اتھاٹےی ڈی ایچ اے نے اوقات کار میں تبدیلی کی ہے۔
مال آف ایمریٹس میں واقع دبئی شاپنگ مال کے سٹی سنٹر مردف اور سٹی سنٹر ڈائریا اب ہفتے سے بدھ تک صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک ہے جبکہ جمعرات اور ہفتے کو صبح 10سے شام 7 بجے تک ہے۔
جن افراد کو بخار ہے یا کوئی دیگر علامات ، ان کیلئے نہیں بلکہ صرف کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کرانے والوں کو ہی اجازت ہے کہ وہ مال میں ٹیسٹ کریں۔
ہر ٹیسٹ سنٹر میں 180 تک کے مریضوں کو ٹیسٹنگ کی اجازت ہے جبکہ یہاں ٹیسٹ کی فیس 150 درہم ہے۔ جس کا نتیجہ صارف کو 24 گھنٹوں میں بتایا جائے گا۔
شاپنگ مالز میں کورونا ٹیسٹنگ سنٹر کے قیام کا اقدام دبئی کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو کورونا ٹیسٹ تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔
ان مراکز میں حفظان صحت کے بہترین انتظامات کیے جاتے ہیں اور کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔
Source : Gulf News







