اگر آپ کی کمپنی یا آجر نے آپ کا ویزا کینسل کردیا ہے اور آپ ابھی کسی دوسری نوکری کی تلاش میں۔ ایسی صورت حال میں آپ کے پاس اپنے ویزا کو لے کر کونسے قانونی راستے موجود ہیں؟
ایسے میں یاد رکھنے کی بات یہ کہ اگر آپ کے آجر یا کمپنی نے آپ کا ویزا اس سال یکم مارچ کے بعد کینسل کیا ہے تو آپ کو ویزا ایکسٹنشن یا جرمانہ معاف کروانے کے اہل نہیں ہیں۔ کیونکہ حکام کی جانب سے جرمانے کی معافی اور ویزا ایکسٹنشن کا اعلان صرف ایسے ویزوں کے لیے تھا جن کی مدت ختم ہو چکی تھی۔
تاہم اس صورت حال میں آپ کے تین راستے ہیں:
1۔ نیا املائمنٹ ویزا حاصل کریں
اگر آپ نئی جاب حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو آپ کی کمپنی یا آجر کو چاہیے کہ ویزا آپکا رعایتی دورانیہ ختم ہونے سے پہلے اپلائی کرے۔ یاد رہے کہ ویزا کینسل ہونے بعد 28 دن کا وقت رعایتی وقت ہوتا ہے جو آپکو ویزا سے متعلق مسائل حل کرنے لیے دیا جاتا ہے۔
2۔ دوسرا راستہ ہے کہ آپ وزٹ ویزا یعنی سیر و تفریح کے ویزے کے لیے اپلائی کریں
اگر آپ کو نئی نوکری نہیں مل سکی تو دوسری آپشن کے طور پر آپ تفریحی ویزا کے لیے اپلائی کریں۔ جس کی سہولت اس وقت امارات کے رہاشیوں کے لیے دستیاب ہے۔
وزٹ ویزا حاصل کرنے کا طریقہ درج ذیل ہے:
آپ ٹریول ایجنٹ کے ذریعے وزٹ ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ کو ویزا حاصل کرنے کے لیے ٹریول ایجنسی کو اپنے پاسپورٹ کی کاپی اور کچھ فیس ادا کرنی ہوگی۔ یاد رہے کہ 100 دن کے ویزے کے لیےفیس 2200 درہم ہے۔ فیس جمع کروانے اور ضروری کاغذات دینے کے دو دن بعد آپ کو ویزا جاری کردیا جائے گا۔
3۔ تیسرا راستہ ملک چھوڑنے کا ہے
اگر آپ کے نئی نوکری نہیں ملی، وزٹ ویزا حاصل نہیں ہو یا کرنا نہیں چاہتے تو ملک چھوڑدیں۔ اگر آپ کے ملک کے لیے اسپیشل فلائٹس چل رہی ہیں تو۔ ملک عایتی مدت کے اندر اندر چھوڑ دیں تاکہ آپ کو مدت کے بعد ملک چھوڑنے پر بھاری جرمانوں کا بوجھ اٹھانا پڑے۔
Source : Gulf News







