متحدہ عرب امارات

کوروناوائرس: جی سی سی ممالک کا یونیفائڈ ہیلتھ پاسپورٹ جاری کرنے پر غور

 

خلیج اردو آن لائن:

امان کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ جی سی سی کے ہیلتھ آفیشلز کی اگلی میٹنگ پر یونیفائڈ (متحدہ) کووڈ 19 ہیلتھ پاسپورٹ کے بارے میں غور و فکر کیا جائے گا۔

جمعرات کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سیف سلیم ال ابری کا کہنا تھا کہ  جی سی سی ممالک جلد ہی جی سی سی ممالک میں سفر اور آمد و رفت کے لیے ایک یونیفائیڈ گلف پاسپورٹ کے مسئلے پر بات چیت کریں گے۔

امان کی اسٹیٹ ایجنسی نے ڈاکٹر سیف کے حوالے سے لکھا کہ جی سی سی ہیلتھ پاسپورٹ بنانے کا اس لیے سوچا گیا ہے تاکہ ان افراد کی شناخت کی جا سکے جو کورونا ویکسین لگوا چکےہیں۔

خیال رہے کہ اس ماہ بحرین ڈیجیٹل کووڈ ویکسین پاسپورٹ جاری کرنے والے دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

یہ پاسپورٹ ایک سرٹیفکیٹ ہوگا جو ویکسین لگوا چکنے والے افراد کو جاری کیا جائے گا جس پر انکا نام، تاریخ پیدائش، قومیت اور انہوں نے کونسی ویکسین لگوائی ہے درج ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button