متحدہ عرب امارات

کورونا سے بچاؤ ویکسین کی تیاری ، متحدہ عرب امارات میں تاریخ رقم

ویکسین بنانے کے تیسرے مرحلے کیلئے متحدہ عرب امارات میں 31000 رضاکاروں نے خدمات پیش کیں

دبئی(خلیج اردو): متحڈہ عرب امارات میں 6 ہفتوں کےدوران 120 مختلف شہریتوں کے حامل افراد نے خود کو کورونا ویکیسن کی ٹیسٹنگ کیلئے رضاکارانہ طور پر پیش کیا۔ ان کی تعداد 31 ہزار ہیں اور یہ تعداد اب تک کسی ویکسین کی ٹیسٹنگ کیلئے پیش کیے گئے افراد کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

 

https://twitter.com/admediaoffice/status/1300151337603207171

ابوظبہی میں قائم جی 42 ہیلتھ کیئر نے محکمہ صحت ، متحدہ عرب امارات کی وزات صحت اور بچاؤ اور ابوظبہی ہیلتھ سروس کمپنی کے تعاون سے ویکسین کے تیسرے مرحلے کیلئے ٹرائل کا انعقاد کیا۔

محکمہ صحت کے مطابق ان کے پاس ویکسین کا تجربہ کرنے کیلئے رضاکاروں کی درکار تعداد سے زیادہ لوگ موجود ہیں۔

ویکسین بنانے کے پہلےدو مراحل 100 فیصد کامیاب رہے ہیں اور جن افراد پر ویکسین کو ازمایا گیا ان میں سے کسی کو بھیکوئی نقصان نہیں پہنچا ہے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button