متحدہ عرب امارات

ابوظہبی حکام نے ریستورانوں سے انسانی استعمال کے لیے غیر موزوں 1 لاکھ 67 ہزار 500 کلوگرام کھانا ضبط کر لیا

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی بلدیہ نے مختلف ریستورانوں سے انسانی صحت کے لیے غیر موزوں 1 لاکھ 67 ہزار 500 کلوگرام کھانا ضبط کر لیا۔ یہ اقدام سمر انسپیکشن نامی کمپین کے تحت اٹھایا گیا ہے جس کا کا مقصد صحت عامہ کا تحفظ ہے۔

الدہید شہر کی بلدیہ میں محکمہ صحت عامہ سربراہ احمد مصبح التونائیجی کہنا تھا کہ بلدیہ نے جاننے کے لیے آیا ریستوران موسم گرمہ میں نافذ کی جانے والے احتیاطی اصولوں پر عمل کر رہے ہیں یا نہیں، ریستورانوں کی اچانک انسپیکشن کی۔

اس انسپیکشن مہم کے دوران بلدیہ حکام نے 196 ریستورانوں کا معائنہ کیا، جن میں سپر مارکیٹوں ، گروسری اسٹورز اور ریستوراں شامل ہیں اور 167500 کلوگرام غذا کو انسانی استعمال کے لیے غیر موزوں پایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انسپیکشن صبح اور شام کے وقت کی گئی ۔ جس کے دوران انسپیکٹرز نے کھانے کی اشیاء کو معائنہ کیا اور دیکھا کہ شدید گرمی میں کھانے کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے  اے سی چوبیس گھنٹے چلائے جاتے ہیں یا نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی معیار پر عمل نہ کرنے پر فوڈ آؤٹ لیٹ مالکان کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا اور پر سخت سے سخت جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button