
خلیج اردو آن لائن:
دبئی میں جلد برطانوی نصاب پڑھانے والے ایک اور اسکول کا آغاز ہو جائے گا۔ جس میں کم لاگت کے ساتھ بہترین تعلیم فراہم کی جائے گی۔
یہ اسکول ایل ای اے ایم ایس ایچوکیشن کی جانب سے چلایا جا رہا ہے، جنہوں نے منگل کے روز اپنا چھٹا اسکول لانچ کر دیا ہے۔
اس اسکول کا نام ایپل انٹرنیشنل اسکول ہے، جو کہ دبئی کے کراما کے علاقے میں واقع ہے اور شمالی اور جنوبی دبئی میں رہنے والے رہائشیوں کے لیے اس اسکول تک رسائی آسان ہوگی۔
اس اسکول میں برطانوی نصاب پڑھانے کے علاوہ یہ اسکول شاندار اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل کیمپس کا بھی حامل ہے۔ جس میں لائبریری ، انوویشن لیب اور کھیلوں کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس اسکول میں فٹ بال، تیراکی، کرکٹ، ٹینس اور باسکٹ بال جیسی کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا۔
ابتدائی طور پر اس اسکول میں ایف ایس 1 سے چھٹی تک تعلیم فراہم کی جائے گی، جبکہ آںے والے سالوں میں نئے گریڈز بھی شامل کیے جائیں گے۔
اسکول میں تعلیمی سال 2021-22 کے لیے داخلے جاری ہیں۔ اور کورونا وبا اس کے مشکل وقت میں والدین کی سپورٹ کے لیے اسکول پہلے تعلیمی سال کے لیے بچوں کو کتابیں، اسکول یونیفارم اور کچھ دیگر سہولیات بلکل مفت فراہم کرے گا۔
Source: Khaleej Times







