
خلیج اردو آن لائن:
چھت والے پنکھے کا اچانک آپ کے اوپر آ گرنا ہم میں سے اکثر لوگوں کے لیے ایک ڈرونا خواب ہے۔ لیکن ایک ایسا ہی حادثہ ویت نام میں کے جم میں ورزش کے لیے آئے شخص کے ساتھ پیش۔ حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں ایک شخص کو جم میں چل کر ایک طرف کو جاتے اور کسی دوسرے شخص سے باتیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے، اسی اثنا میں اس کے سر کے اوپر تیز سے گھومتا پنکھا اس کے اوپر گر جاتا۔ لیکن خوش قسمتی پنکھا اس شخص کے پیچھے گرتا اور وہ اس کی زد میں آنے سے بال بال بچ جاتا ہے۔
واقعہ کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔ اور یو ٹیوب پر اس ویڈیو کے نیچے طرح طرح کے کمنٹ کیے جا رہے ہیں اور متعدد لوگ ایسا واقعات سے متعلق خوف کا اظہار کر رہے ہیں۔
ایک خاتون صارف نے لکھا کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو پنکھے کا ان کے اوپر گرنا انکا ایک ڈرونا خواب تھا۔
Source: Khaleej Times







