
خلیج اردو
25 مئی 202
ابوظبہی : اگر آہ متحدہ عرب امارات میں گاڑی چلاتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ضرور ہے کہ آپ کو حکومت کی جانب سے ذمہ دار شہری تصور کرکے لائنسس دیا گیا ہے۔ آپ کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد لازمی ہے بصورت دیگر بھاری جرمانہ اور دیگر سزا آپ کا انتظار کرے گی۔
ابوظبہی پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اگر کم رفتار سے گاڑی چلانا چاہتے ہیں تو وہ اس کیلئے مختص لین میں گاڑی چلائیں۔ پھیچے سے تیز آنے والے گاڑی کو راستہ دینا لازم ہے۔ اگر آپ پھیچے سے آنے والی گاڑی کو راستہ نہیں دیتے جو آپ سے اورٹیک کررہی ہو تو آپ کو 400 درہم کا جرمانہ ہوگا۔
پولیس نے پھیچے سے تیز آنے والی گاڑی کو راستہ نہ دینے کے نتائج بارے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔
#فيديو | #شرطة_أبوظبي: لسلامة الجميع التزم بالمسار الأيمن عند القيادة بسرعات بطيئة #درب_السلامةhttps://t.co/klqFhtDgeb pic.twitter.com/IZ7Oh9V1qa
— شرطة أبوظبي (@ADPoliceHQ) May 25, 2021
پولیس نے یہ بھی انتباہ کیا ہے کہ موٹرسائیکلوں کو دائیں سے گاڑیوں کو پیچھے نہیں کرنا چاہئے۔ انہیں صرف اس بات کی نشاندہی کرنے اور یقینی بنانے کے بعد لین کو تبدیل کرنا ہوگا کہ یہ واضح ہے۔
دبئی پولیس نے رواں سال کے آغاز میں کہا گیا تھا کہ تیز رفتار لین میں گاڑی چلانے والوں کو راستہ دینے سے انکار غیر قانونی ہے یہاں تک کہ اگر آپ رفتار کی حد میں ہی گاڑی چلا رہے ہو۔
دبئی پولیس اور روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں دائیں بائیں لین میں گاڑی چلانے کے قواعد کی وضاحت کی گئی ہے۔ پولیس نے گاڑی چلانے والوں کو یاد دہانی کرائی کہ لین صرف اوور ٹیکنگ اور ہنگامی گاڑیوںکیلئے مختص ہے۔
ویڈیو میںپیغام دیا گیا ہے کہ سڑک پر ہموار ٹریفک یقینی بنانے کیلئے انتہائی بائیں جانب گاڑی چلائیں۔ اگر تیز رفتار گاڑی آپ کے پیچھے سے آ جاتی ہے تو اس کیلئے راستہ بنائیں چاہے آپ رفتار کی حد میں گاڑی چلا رہے ہو۔
Source : Khaleej Times







