خلیج اردو
25 مئی 202
اسلام آباد : پاکستان نے چینی ویکسین کنسینو کی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ ) میں پیداوار شروع کی ہے۔ اپریل میں اس پلانٹ پر کام مکمل کیا گیا تھا جس نے پیدوار شروع کر دی ہے۔
پلانٹ میں 3 ملین کی خوراکیں فی مہینہ کے حساب سے تیار ہونگی۔ اس سے ملک کی کرونا وائرس کی درآمد پر انحصار کم ہو جائے گا۔
اس پلانٹ سے ویکسین کی پہلی کھیپ مئی کے آخر میں دستیاب ہونگی۔
نیشنل ہیلتھ سروسز کا حوالہ دے کر پاکستان کے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کو ویکسین کے حوالے سے خودمختار بنایا جائے گا۔
Congratulations to the NIH Pak team and its leadership for successful fill/finish (from concentrate) of the Cansino vaccine with the help of Cansino Bio Inc. China. The product has passed the rigorous internal QA testing. An imp step to help in our vaccine supply line pic.twitter.com/hrkySTJxPX
— Faisal Sultan (@fslsltn) May 24, 2021
عہدیدار نے بتایا کہ چین سے درآمد کی جانے والی ویکسینوں کے کل ذخیرے میں سے تقریبا 91 فیصد حکومت نے خریدی تھی اور چینی انتظامیہ نے باقی ماندہ نو فیصد تحفے میں دیئے تھے۔
فی الحال پاکستان 18 سال یا اس سے اوپر کی عمر کے افراد کو ویکسین دینے جارہے ہیں۔ اس سے 220 ملین افراد میں سے 100 ملین افراد اس ویکسین کے اہل ہیں۔
وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ ہم نے 30 ملین ویکسین کا معاہدہ کیا ہے۔
Source : Khaleej Times







