
خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات میں جاری کورونا ویکسین مہم کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ویکسین کی 39 ہزار 498 خوراکیں لگائی گئیں۔
وزارت صحت کے مطابق ابتک کورونا ویکسین کی 6 اشاریہ 4 ملین خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔ جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں فی 100 افراد ویکسین لگائے جانے کی شرح 64 اشاریہ 7 فیصد ہوگئی ہے۔
اس علاوہ دبئی میں دو موبائل کلینک کورونا ویکسین لگانے کے دبئی کے مختلف علاقوں میں سفر کر رہے ہیں۔ ان کلینکس میں 11 نرسیں اور ڈاکٹر ہیں جو اب تک ایک مہینے کے اندر 7 ہزار 688 افراد کو ویکسین لگا چکے ہیں۔
ان موبائل کلینکس کو محمد بن راشد یونیورسٹی آف میڈیسن اینڈ ہلیتھ سائنسز دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے اشتراک کے ساتھ چلا رہی ہے۔ اس پراجیکٹ کا نام Wellness on Wheels رکھا گیا ہے۔ اور اس کے ذریعے 11 پوائنٹس پر ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ یو اے ای ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کم قوت مدافعت کے حامل اور موزی امراض میں مبتلا افراد وائرس کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے کے لیے سائینو فارم ویکسین کی تیسری خوراک بھی لگوا سکتے ہیں۔
سائینو فارم کی تیسری خوارک ترمیم شدہ ہے جو کہ جسم میں اینٹی باڈیز بڑھانے کے لیے دی جاتی ہے۔ جو کہ اب تک کچھ افراد کو لگائی جا چکی ہے۔
Source: Khaleej Times







