متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کورونا ویکسینشن کی وجہ سے اس سال ہوائی سفر میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے

خلیج اردو
10 جنوری 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں دو طرح کے ویکسیشن کا عمل جاری ہے جس کے بعد شہریوں اور عالمی سیاحوں کی جانب سے ملک پر اعمتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سال دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر کرنے والوں کی شرح میں اضافہ ہو گا اور اس کی وجہ محفوظ امارات کی طرٖف اپنائی جانے والی حکمت عملی ہے۔

لندن سٹریٹیجک ایئرو ریسرچ میں بطور تجزیہ کار کام کرنے والے ساج احمد کا کہنا ہے کہ دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی واپسی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو گا۔ ایسے میں جب ایمریٹس اور فلائی دبئی نے مسافروں کی مکمل بحالی شروع کی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے تمام ایئرپورٹ ویران ہو گئے تھے۔ دبئی ایئرپورٹ بھی ان سے مختلف نہیں تھا اور وباء نے کافی منفی اثر ڈالا تھا۔ جیسے ہی کورونا کی وجہ سے کاروبار بند ہوئے اور سفری پابندیاں لگیں تو مسافروں کی شرح میں کمی آئی اور یہ انتہائی زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ کافی اچانک بھی تھی جس سے نقصان اندازے سے زیادہ ہوا۔

اس کے باوجود 2020 میں پابندیوں کے باوجود دبئی ایئرپورٹ سے 18 ملین افراد نے سفر کی۔ جبکہ 2019 میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے دنیا کے سب سے زیادہ مسافروں کیلئے سفری سہولیات فراہم کرنے کا اعزاز مسلسل چھٹے سال بھی اپنا نام رکھا۔ یہاں سے سلاانہ 86.4 ملین مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کیں جاتیں ہیں۔ اس میں سالانہ 3.1 فیصد کمی آرہی ہے۔ 2014 میں یہاں سے 70.4 ملین مسافروں نے یہاں سے سفر کیا۔

احمد نے بتایا کہ کورونا وئرس کے خلاف بہترین حکمت عملی اور تیزی سے کورونا ویکسین کی جانب امارات کا سفر جہاں حوصلہ افزا ہے وہاں یہ بھی حقیقت ہے کہ اس میں 18 مہینے لگ سکتے ہیں کہ دنیا میں ایک بڑی آبادی کو ویکسین لگائی جائے۔

ڈی جی آر ایف اے دبئی میں ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد احمد آل ماری نے تصدیق کی ہے کہ جولائی میں انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کے بعد دبئی ایئرپورٹ سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال پر مسافروں کی بڑی تعداد سے عالمی دنیا کا متحدہ عرب امارات پر اعتماد کی بحالی عیاں کررہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button