
خلیج اردو
21 ستمبر 2021
دبئی : 43 سالہ غیر ملکی شکص کو دبئی کی فوجداری عدالت نے 5 سال کیلئے جیل اور 20000 درہم جرمانہ کیا ہے۔ ملزم نے اپنی گرل فرینڈ کو منشیات فراہم کیں تھیں۔ بعد میں معاملہ ڈرگ ابیوز کو لے کر مسڈیمنیو کورٹ لیجایا گیا۔
یورپی باشندے کو سزا مکمل ہونے کے بعد ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
پولیس کی تحقیقات کے مطابق یہ کیس فروری 2020 کا ہے جہاں دبئی کے جنرل ڈیپارٹمنٹ برائے انسداد منشیات کو غیر قانونی منشیات کے استعمال سے متعلق مصدقہ اطلاعات ملیں۔
ملزم کے دبئی پام آئی لینڈ میں رہائش پر کچھ منشیات کی موجودگی سے متعلق بھی اطلاعات تھیں۔
جو خاتون ملزم کی معاون تھی انہیں مسڈیمنیو کورٹ ریفر کیا گیا۔ وہ گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھی۔
سرچ آپریشن کے دوران ملزم کے اپارٹمنٹ سے چرس برآمد ہوئی تھی۔
Source : Khaleej Times







