خلیج اردو
21 ستمبر 2021
دبئی : پاکستان میں ملک گیر ویکسینشن مہم عروج پر ہے اور آبادی کے دس فیصد ھصے کو ویکسین لگوائی گئی ہے جبکہ چالیس فیصد کو جزوی طور پر ویکسین لگوائے گئے ہیں۔
پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے اور اب ملک میں پانچ فیصد سے کم کرونا کیسز کی شرح ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح اب گر کر 4.22 فیصد ہو گئی ہے۔
پی ٹی وی سے گفتگو میں ڈاکٹر نوشین نے بتایا کہ کرونا وائرس کے کیسز میں کمی ایک مثبت پیشرفت ہے تاہم عوام حفاظتی پروٹوکول کا خیال رکھیں اور حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کریں۔
اگر عوامی ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کریں گے تو کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا حدف ہے کہ وہ 70 فیصد ویکسین لگوائے اور اب تک پاکستان جس شرح سے ویکسین لگوارہا ہے اس شرح سے کسی نے آج تک ویکسین نہیں لگوائے۔
دوسری اسلام آباد ہائیکورٹ نے زبردستی ویکسین لگوانے کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے۔ شہینہ شہاب الدین نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ کسی کو ویکسین کیلئے مجبور کرنا قانون اور شریعت کے خلاف ہے۔
Source : Khaleej Times







