متحدہ عرب امارات

دبئی میں غیرقانونی ریس کے مرتکب ڈرائیورز پر بھاری جرمانہ

خلیج اردو
راس الخیمہ میں سڑکوں پر چار ڈرائیورز کو خطرناک ریس لگاتے ہوئے دیکھا گیا، جو کسی سنگین حادثے کا سبب بن سکتی تھی۔ راس الخیمہ پولیس نے اسمارٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے ان گاڑیوں کا سراغ لگایا اور ریس کو فوری طور پر رکوا دیا۔ حکام نے واقعے کے بعد گاڑیاں ضبط کر لیں۔

ٹریفک اینڈ پیٹرول ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر حسن الزعابی نے بتایا کہ ایک افسر نے سوشل میڈیا پر تیز رفتار گاڑیوں کی اطلاع دیکھی، جس کے بعد کارروائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیورز کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی اور گاڑیوں کو ان کے خطرناک عمل کے باعث ضبط کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق گاڑیاں 120 دن کے لیے بند رکھی جائیں گی اور مالکان پر 10 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ ڈرائیورز کو 1000 درہم جرمانہ اور 23 بلیک پوائنٹس ملیں گے۔ حسن الزعابی نے کہا کہ تمام ڈرائیورز اور روڈ یوزرز کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی کرنا ضروری ہے۔ یہ اقدام راس الخیمہ پولیس کی محفوظ ڈرائیونگ سے متعلق آگاہی مہم کا حصہ ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button