متحدہ عرب امارات

پولیس کی نئی حفاظتی مہم ، 500 دہم اور 4 بلیک پوائنٹس سے بچیں

خلیج اردو
14 جنوری 2021
ابوظبہی : پولیس کی جانب سے حفاظتی مہم کے تحت ہدایات جاری ہوئیں ہیں کہ خراب اور پرانے ٹائر محفوظ سفر کیلئے خطرہ ہے، اس لیے اپنی گاڑی کے پہیے باقاعدہ سے متعلہ ایکسپرٹ سے چیک کیا کریں اور مناسب وقت پر اپنے آپ اپنے اور دوسروں کی محفوظ سفر کا باعث بنیں۔

ابوظبہی پولیس نے ٹویٹر پر سعید کمپنی کے تعاون سے ایک مہم کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق آپ اپنی گاڑی کے پہیوں کا معاینہ کر سکتے ہیں تاکہ دوران سفر ان کے پھٹنے کا خدشہ نہ ہو۔

پولیس کے مطابق اگر ڈرائیوروں کو پھٹے ٹائروں کے ساتھ گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا تو انہیں 500 درہم جرمانہ کے ساتھ ڈرائیونگ فائل میں 4 سیاہ پوائنٹس لگائے جائیں گے اور گاڑی بھی ایک ہفتے کیلئے ضبط ہو گی۔ پولیس نے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ اچھی کوالٹی کے معیاری ٹائر استعمال کریں جن کی حالت بہتر ہو۔ لمبے سفر پر جانے سے قبل اپنی گاڑی کے ٹائروں کا معائنہ کرائیں تاکہ آپپریشانی سے بچیں۔

پولیس کی رپورٹ کے مطابق وہ گاڑیاں جن کے ٹائروں کی حالت خراب ہوتی ہے اور وہ ہائی وے پر سفر کرتے ہوں ، حادثات کا باعث بنتے ہیں۔

SOurce : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button