متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں ڈرائیونگ کے دوران توجہ ہٹنے سے خوفناک حادثات، پولیس نے ویڈیو جاری کی

خلیج اردو

ابوظبی: ابوظبی پولیس نے موٹرسائیکل اور گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو ہدایت دی ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران کسی بھی قسم کی توجہ بھٹکانے والی سرگرمی سے گریز کریں اور مکمل طور پر گاڑی کے کنٹرول پر فوکس رہیں۔

ابوظبی پولیس نے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر کے تعاون سے ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ ڈرائیورز کی توجہ ہٹنے کے باعث اور ٹریفک اچانک رکنے پر ردعمل نہ دینے کے نتیجے میں متعدد حادثات ہوئے۔ یہ ویڈیو "Your Comment” اقدامات کے تحت شیئر کی گئی، جس کا مقصد خطرناک ڈرائیونگ کے رویے کے بارے میں عوامی آگاہی بڑھانا ہے۔

پولیس نے ڈرائیورز کو ہدایت کی کہ وہ موبائل فون کے استعمال جیسے انٹرنیٹ براؤزنگ، سوشل میڈیا چیک کرنا، کالز کرنا یا تصاویر لینا، سے گریز کریں، کیونکہ یہ سرگرمیاں سنگین حادثات کے امکانات کو نمایاں طور پر بڑھا دیتی ہیں۔

پولیس نے مزید کہا کہ ٹریفک کے غیر متوقع بدلاؤ کے دوران لمحے بھر کی عدم توجہ بھی سنگین یا مہلک حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔ ڈرائیورز کو بتایا گیا کہ توجہ بھٹکنے پر جرمانہ 800 درہم اور چار بلیک پوائنٹس ہے، اور سڑکوں کی حفاظت کے اصولوں کی پابندی زندگی بچانے کے لیے لازمی ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button