متحدہ عرب امارات

دبئی میں کچھ افراد کے درمیان مسلح تصادم، 3 افراد ہلاک، 3 زخمی، 10 گرفتار

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس نے مسلح تصادم میں ملوث افراد کے ایک گروہ کو گرفتار کیا ہے، اس تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔

جھگڑا 5 ہزار درہم قرض کی ادائیگی پر 13 افراد کے درمیان ہوا، تمام افراد چھریوں اور لکڑی کے بلوں سے مسلح تھے۔

تاہم، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

دبئی پولیس کے کریمنل انویسٹٰی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر برگیڈیئر جمال سلیم الجالف نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ النائف پولیس تھانے کی حدود میں واقع ایک علاقے میں کچھ افراد کے درمیان مسلح تصادم ہوا ہے۔

پولیس کیجانب سے مزید بتایا گیا کہ تصادم کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئیں۔ جائے وقوعہ پر پہنچنے پر پولیس کو وہاں 3 لاشیں اور 3 شدید زخمی افراد ملے۔ جبکہ باقی 7 افراد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

بہرحال، پولیس نے 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ زخمی مشتبہ افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

گرفتار کیے گئے مشتبہ افراد کو قانونی کاروائی کے لیے مجاز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button