متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ویزٹ ویزہ کے حوالے سے نئی ہدایت جاری کر دی گئی

خلیج اردو
28 اپریل 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا کے ویکسینشن کے حوالے سے وضاحت کی گئی ہے کہ یہ سیاحتی ویزہ پر آئے افراد کو نہیں دی جائے گی۔ اس حوالے سے ایک واٹس اپ میسج پھیلایا جارہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ راس الخیمہ کی حکومت ان ویزہ ہولڈرز کو ویکسین لگوارہی ہے جن کے پاس ویزٹ ویزہ ہو۔

اس پیغام میں وزارت صحت اور روک تھام کی ویب سائیٹ کا پتہ بھی دیا گیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پیغام درست ہے لیکن یہ تصدیق ہو گئی ہے کہ مذکورہ واٹس اپ پیغام جعلی ہے۔

دبئی میں ویزٹ ویزہ پر آئے منموہن سنگھ اور اس کی بیوی ساتندر کور جن کی عمریں 70 سال سے زیادہ ہیں اور دبئی میں ویزٹ ویزہ پر ہے۔

جن انہوں نے اس پیغام کے بعد متعلقہ ایڈریس پر جاکر ویکسین لگوانے کی کوشش کی تو انہیں روکا گیا اور بتایا گیا کہ چونکہ وہ ویزٹ ویزہ ہولڈرز ہیں تو اسی وجہ سے انہیں ویکسین نہیں دی جا سکتی ۔ وزارت صحت اور روک تھام کمی ویب سائیٹ میں بھی یہی درج ہے کہ ویکسین صرف متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں کو دی جا سکتی ہے۔

منموہن سنگھ اور ان کی اہلیہ جنوری میں تین ماہ کے وزٹ ویزے پر دبئی آئے تھے اور اپریل میں انہیں دہلی واپس جانا تھا لیکن بھارت کی صورتحال پر غور کرتے ہوئے انہوں نے یہاں اپنے قیام کو مزید تین ماہ کیلئےبڑھانے کا فیصلہ کیا۔

اس عمر رسیدہ جوڑے کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اجازت دے دیتی ہے تو ہم تین ماہ کیلئے مزید توسیع لے سکتے ہیں۔ ہم یہاں زیادہ محفوظ محسوس ہیں لیکن واحد مسئلہ ویکسین لگانے کا ہے۔ یہاں چھ مہینے گزارنے کے باوجود ہم ویکسین لگوانے سے قاصر ہیں۔ چونکہ میں اور میری اہلیہ مشترکہ مہلک مرض میں مبتلا ہیں ہم ویکسین لگوانے چاہتے ہیں اسی وجہ سے ہم نے راس الخیمہ کا سفر کیا ہے۔

ستندر کور کا کہنا ہے کہ ہمارے بیشتر دوستوں کے پاس رہائشی ویزا ہے اور ان سب کو ویکسین دے دی گئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت جلد ہی وزٹ ویزا رکھنے والوں کیلئے ویکسینیشن کی اجازے دیدے گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button