متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کرونا وائرس کے رولز کی خلاف ورزی پر دو مراکز کو بند کر دیا گیا

خلیج اردو
28 اپریل 2021
دبئی : دبئی کی بلدیہ نے دو کاروباری مراکز بند کرکے 27 دیگر کو وارننگ جاری کی ہے جو کرونا وائرس کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کررہے تھے۔

2384 کاروباری مراکز کا معائنہ کیا گیا کہ وہ ایس او پیز کی پاسداری کررہے ہیں یا نہیں، اس کے علاوہ ان کے بارے میں یہ جانچنے کی کوشش کی گئی کہ ان میں حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھا گیا ہے یا نہیں۔

الکارامہ میں ایک مرکز کو بند کیا گیا کیونکہ وہاں عوام کا ہجوم زیادہ تھا۔ ایک اور لانڈری شاپ کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بند کیا گیا۔

دبئی بلدیہ نے احتیاطی تدابیر کے عزم کو یقینی بنانے کیلئے رمضان المبارک کے دوران اپنی معائنہ کی مہموں کو تقویت ملی۔ اس حوالے سے عمل درآمد کرنے والوں کی شرح 98 فیصد تک پہنچ گئی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button