عالمی خبریں

اسپتال میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی ، یہ اس نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے

خلیج اردو
28 اپریل 2021
ممبئی : ایک اور الخراش واقعے نے عوام کو تشویش میں مبتلا کیا ہے جہاں ممبئی کے ایک اسپتال میں آگ بھڑکنے سے تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ اس نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے۔

اس سے قبل پچھلے ہفتے ناشک اسپتال میں آگ لگنے سے 24 افراد ہلاک ہوئے تھے اور اس سے قبل ایک واقعے میں 13 مریض جل کر ہلاک ہوئے تھے۔

آج صبح بدھ کے روز ساڑھے تین بجے ممبئی کے اسپتال میں آگ لگ گئی۔ ترجمان نے کہا کہ ہلاک ہونے والے مریضوں میں کوئی کرونا کا مریض شامل نہیں تھا۔ انتہائی نگہداشت میں رکھے 6 مریضوں کو نکالا گیا۔

مہاراشٹر کے وزیر جتندر آوھڈ جو مقامی قانون ساز ہیں نے صحافیوں کو بتایا کہ آگ میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس سے عمارت کی پہلی منزل تباہ ہوگئی۔

وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ایک اعلی سطحی کمیٹی اس آگ کی تحقیقات کرے گی۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 500000 اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کو 100،000 روپے معاوضہ دینے کا بھی اعلان کیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button