
خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1710 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔
جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1551 ریکارڈ کی گئی ہے اور وائرس سے 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
بدھ کے روز رپورٹ کیے گئے کیسز 1 لاکھ 95 ہزار 166 نئے ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔
کورونا وبا کے آغاز سے اب تک یو اے ای میں کورونا کے 5 لاکھ 16 ہزار 301 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 4 لاکھ 97 ہزار 140 افراد کورونا وائرس کی بیماری لاحق ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ وائرس سے اب تک 1580 افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔
Source: Gulf Today