پاکستانی خبریں

پاکستان میں کورونا کے باعث اموات میں ریکارڈ اضافہ، ایک ہی دن میں 201 اموات رپورٹ

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان میں بدھ کے روز حکام کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث 201 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ پاکستان میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی یہ اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

اموات منگل کے روز ریکارڈ کی گئی تھیں۔ جس کےساتھ پاکستان میں اب تک کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 17530 ہوگئی ہے۔ جبکہ اس سے پہلے 23 اپریل کو سب سے زیادہ (157) اموات رپورٹ کی گئی تھیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں کورونا کے 5 ہزار 292 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

جبکہ پاکستان میں کورونا مثبت آنے کی شرح 10 اشاریہ 8 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ اور کورونا وائرس کے باعث اموات کی شرح 2 اشاریہ 2 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا ویکسین کی صرف 2 ملین خوراکیں لگائی گئی ہیں۔ جبکہ حکام کے مطابق ہسپتالوں پر کورونا وائرس کے مریضوں کے باعث بوجھ بڑھ رہا ہے۔ اور بڑے شہروں کے متعدد ہسپتالوں میں اس وقت مزید مریضوں کے لیے بستر کم پڑ گئے ہیں۔

حکومت کورونا وائرس کے اس پھیلاؤ کو روکنے کے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے، جیسا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد کروانے کے لیے فوج طلب کی گئی ہے اور ملک بھر میں امتحانات جون تک ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

مزید برآں، بدھ کے روز ہی حکومت کی جانب سے عید کی تعطیلات کے دوران بین الاصوابائی اور ایک شہر سے دوسرے شہر کے درمیان سفر پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مزید برآں، جن شہروں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ تعداد سامنے آ رہی ہے حکومت ان شہروں میں لاک ڈاؤن لگانے پر بھی غور کر رہی ہے۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button