متحدہ عرب امارات

دبئی ایئرپورٹ دو ہفتوں میں اپنی مکمل صلاحیت میں واپس بحال ہو جائے گا

خلیج اردو
یکم نومبر 2021
دبئی : دبئی ایئرپورٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ دو ہفتوں میں اپنی پوری صلاحیت پر واپس آجائے گا کیونکہ ایوی ایشن کی صنعت کرونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے پیدا ہونے والے ہنگامہ خیزدور سے بحال ہو گئی ہے۔

دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے صدر، دبئی ایئرپورٹس کے چیئرمین اور ایمریٹس گروپ کے چیئرمین اور سی ای او شیخ احمد بن سعید المکتوم نے کہا ہے کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کرونا وباء کے بعد پہلی بار پوری صلاحیت پر واپس آئے گا۔

شیخ احمد نے پیر کو 14 نومبر سے شروع ہونے والے دبئی ایئر شو کے بارے میں تفصیلات کے حوالے سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اعلی سطح کی منصوبہ بندی، عالمی معیار کے اقدامات اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم کسی بھی چیلنج پر قابو پا سکتے ہیں۔

دبئی ایئرپورٹس نے کورونا وائرس کی وجہ سے 15 ماہ کی بندش کے بعد جون میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹرمینل 1 کو دوبارہ فعال بنا دیا تھا۔ ٹرمینل 1 میں 18 ملین مسافروں کی سالانہ گنجائش ہے جبکہ ایئرپورٹ سالانہ 100 ملین مسافروں کو خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

شیخ احمد نے کہا کہ ہم نے کرونا وباء کے دوران لوگوں کے صحت اور بہبود کا خیال رکھتے ہوئے ہم نے ایسا ردعمل ترتیب دیا تھا کہ جس سے قومی معیشت پر کم اثر پڑے۔ ایک ایسا لائحہ عمل جس سے دنیا کے سب سے اہم ایوی ایشن، سیاحت اور تجارتی مرکز کے طور پر اپنی محنت سے بنائے ہوئے مقام کو برقرار رکھنے کی ہماری صلاحیت کی حمایت حاصل ہے۔

عالمی رہنماؤں اور ماہرین کو خوش آمدید کہتے ہوئے ہم بحالی اور مستقبل میں معاشی نمو کیلئے نئی شراکت داری کا راستہ ہموار کررہے ہیں۔

وبا سے پہلے ایئرپورٹ سو سے زائد ایئرلائنز کی مدد سے چھ سے زیادہ ممالک میں دو سو چالیس مقامات کیلئے سفری رابطے کو ممکن بنارہا تھا۔

دبئی ایئرپورٹ کے چیئر ایگزیکٹیو پال گریفتھز کو ایوی ایشن انڈسٹری میں جلد بحالی اور تبدیلی کی توقع ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پچھلے ہفتوں میں زبردست گروتھ دیکھنے کو ملی اور اس طرح سے یہ صنعت اپنے کرونا وائرس سے پہلے کی صورت حال پر 2025 تک واپس آسکتی ہے۔

انہوں نے خلیج تائمز کو بتایا کہ ایس ابھی ممکن ہے کہ ہم 2025 سے پہلے بحالی حاصل کریں۔ اس سال دبئی اپنے اٹھائیس ملین عالمی مسافروں کے حدف سے تجاوز کرے گا۔

24 جون کو ٹرمینل ون کے دوبارہ کھلنے اور خطے میں کامیاب ویکسینیشن مہم کے بعد سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد دبئی انٹرنیشنل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اس سال آٹھ فیصد بڑھ کر 28 ملین ہونے کی توقع ہے۔ 2020 میں مسافروں کی ٹریفک 2019 میں 86.4 ملین سے 70 فیصد کم ہو کر 25.9 ملین ہو گئی ہے۔

Source : Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button