متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : پولیس نے تیز رفتاری کرنے والے چار ڈرائیوروں کو پکڑ لیا ہے

خلیج اردو
یکم نومبر 2021
شارجہ : شارجہ میں ٹریفک پٹرول سے بھاگنے کی کوشش کرنے والے چار ڈرائیوروں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ یہ ڈرائیورو سڑک پر بے ترتیب اور تیز ڈرائیونگ کے بعد پولیس سے بھاگ رہے تھے۔

یہ دیکھنے کے بعد کہ وہ گاڑیاں 80 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تیز رفتار میں بھاگ رہی تھیں ، پولیس پٹرولنگ ٹیم کو ان کے پھیچے لگا دیا گیا۔

پولیس کو دیکھنے کے بعد یہ ڈرائیور بھاگ کھڑے ہوئے جس حوالے سے پولیس نے فیس بک پر پوسٹ کیا ہے۔

پولیس کنٹرول روم نے سمارٹ کیمروں اور دیگر ٹریفک سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے ان گاڑیوں کی شناخت کی اور ان کے لوکیشن کی نشاندہی کی۔ ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے قانون چارہ جوئی کیلئے متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔

حکام نے درائیوروں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کا خیال رکھیں۔ پولیس نے انتباہ جاری کی ہے کہ تیزرفتاری حادثات کی ایک بنیادی وجہ ہے۔

Source : Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button