
( خلیج اردو ) دبئی میں سیاحوں کا رش بڑھنے لگا یومیہ ویزٹ پر آنے والے افراد کی تعداد20 سے زائد ہوگئی ہے ۔یاد رہے جولائی 7 سے دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ویزٹ ویزوں کی دوبارہ اجراء کا سلسلہ شروع کیا تھا جس کے بعد سے روزانہ 20 ہزار سے زائد لوگ ائیر پورٹ پر اینٹری کرتے ہیں ۔
دبئی میں پورٹ افیئرزکے ڈاریکٹر جنرل بریگیڈئیر طلال احمد آل شانقیتی نے بیان دیا ہے کہ شیخ محمد بن راشد المکتوم متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور نائب صدر نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ۔ائیر پورٹ پر دبئی آنے والے افراد کو خوش آمدید کہا جائے خو بڑی تعداد میں دوبارہ دبئی کا روخ کرتے نظر آرہے ہیں ۔
دبئی میں ویزٹ ویزوں کی دوبارہ اجراء کو ایک مہینہ پورا ہونے کو ہے اور سیاحوں کی بڑی تعداد کا دوبارہ دبئی انا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ دبئی حکومت کی جانب سے کویڈ 19 کے خلاف اقدامات پر اعتماد کرتے ہیں۔
دبئی میں بین القوامی وفد بھی کویڈ 19 کے بعد دوبارہ شروع کی گئی پروازوں کی صورتحال دیکھنے آئے اور اطمنان کا اظہار کیا ۔ بین الاقوامی وفد نے دبئی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دبئی نے باقی دنیا کے لئے مشعل راہ بنا ہوا ہے کیونکہ جب باقی دنیا پروازوں کو معمول پر لانے میں تاخیری خربے استعمال کررہی ہے وہی دبئی نے پروازیں شروع کرنے کی اجازت بھی دے دی۔
دبئی آنے والے سیاحوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دبئی آکر بہت اچھا لگا اور دبئی حکمرانوں کے شکر گزار ہے کہ مشکل وقت میں بڑا فیصلہ کر کے دنیا سے خطرے کے بادل ہٹانے کی شروعات کی ۔
Source:Gulf News