
خلیج اردو: دبئی کی سپریم کمیٹی آف کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے جمعہ کے روز دبئی سفر کرنے والے ٹریول پروٹوکول میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد سفر کے طریقہ کار کو آسان کرنا ہے۔
امارتیوں کو ملک چھوڑنے سے قبل پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ حاصل ہے چاہے وہ کہیں سے بھی کتنی بھی مدت بعد لوٹ رہے ہوں۔ امارات کی کسی بھی بندرگاہ پر پہنچنے پر انہیں صرف ٹیسٹ کرنے کی ضرورت ہوگی۔
دریں اثنا ، دبئی آنے سے پہلے وہاں کے شہریوں اور دیگر سیاحوں کے لئے کوویڈ 19 ٹیسٹ بنیادی ضرورت ہے جبکہ دیگر مخصوص ممالک سے آنے والے ٹرانزٹ مسافروں یا آگے کیطرف اور ممالک کا رخ کرنیوالے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت ہوگی۔
دبئی آمد کیلئے وضع کردہ پروٹوکولز میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو روانگی سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، قطع نظر اس سے کہ دبئی ان کی منزل مقصود ہے یا وہاں وقت گزارا ہے۔ دبئی پہنچنے پر شہریوں کو صرف پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت ہوگی۔
تاہم مخصوص ممالک سے آنے والے مسافروں کو یا ٹرانزٹ مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت ہوگی۔
Source: Gulf News






