
خلیج اردو: متحدہ عرب امارات میں آج جمعہ کے روز کورونا وائرس کے 1،181 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جسکے بعد کیسز کی کل تعداد 96،529 ہوگئی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کیمطابق امارات میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 3 اموات کی اطلاع ملی ، جس سے وبائی امراض سے اموات کی مجموعی تعداد 424 ہوگئی۔
متحدہ عرب امارات میں آج 107،187 کوویڈ 19 ٹیسٹ ہوئے جسکے بعد پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 1،168 مریض صحت یاب ہوئے جن کی مجموعی تعداد اب 86،071 ہوگئی ہے۔
Source: Gulf News






