
خلیج اردو: چیئرمین پیمرا کی طرف سے پاکستان کے تمام نشریاتی اداروں کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موٹروے زیادتی کیس کی میڈیا کوریج نہیں کی جائے گی۔
مراسلے کے مطابق اس معاملے کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے حکم پر لگایا گیا ہے۔مراسلے کیمطابق اس کیس میں ایک ملزم گرفتار جبکہ دوسرا مفرور ہے۔ اتھارٹی نے مستقبل میں الیکٹرانک ، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر اس کیس یا دیگر زیادتی کیسز سے متعلق کسی بھی طرح کے مواد کو نشر کرنے سے گریز کریں کیونکہ حکومتی اور عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے کی صورت میں پیمرا کے آرڈیننس کے مطابق سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پیمرا کا کہنا ہے کہ موٹر وے عصمت دری کے معاملے کی کوریج سے متاثرہ لڑکی اور اس کے اہل خانہ کی بدنامی ہوگی۔







