متحدہ عرب امارات

دبئی کے محکمہ اقتصادیات نے سال 2020 میں کاروباری مراکز کی انسپیکشن کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار دورے کیے

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے محکمہ اقتصادیات کے کنزیومر پروٹیکشن اور کمرشل کمپلائنس کے سیکشن نے سال 2020 میں کاروباری مراکز کے لیے انسپیکشن (معائنہ) کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار دورے کیے۔ ان دوروں کا مقصد کاروباری مراکز کی جانب سے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائے گئے قواعد و ضوابط کو یقینی بنانا تھا۔

اس مہم کے دوران محکمہ اقتصادیات نے 1 لاکھ 37 ہزار 700 کاروباری مراکز اور دکانوں کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے پایا۔

جبکہ کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی 424 دکانوں پر جرمانے عائد کیے گئے،

1810 دکانوں کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا،

اور کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی جرم  میں اس مہم کے دوران 175 دکانوں کو بند کر دیا گیا۔

محکمہ اقتصادیات کے سی سی سی پی کے ڈائریکٹر عبدالعزیز تننک نے بتایا کہ کے محکمہ اقتصادیات کورونا ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنانے کے لیے کاروباری مراکز کے معائنے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے دوران محکمے کی ٹیموں نے مارکیٹوں میں ایس اوپیز پر عمل در آمد کو یقینی بنانے اور عام عوام سے انکی رائے جاننے کے لیے دن رات محنت کی ہے۔

مزید برآں، محکمہ اقتصادیات کی جانب سے عوام سے درخواست کی ہے کہ کورونا ایس او پیز کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی شکایت محکمہ اقتصادیات تک بذریعہ دبئی کنزیومر ایپ، کال کر کے یا ویب سائٹ پر جا کر پہنچائیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button