خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے منگل کے روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 1967 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔
جبکہ وزارت صحت کی جانب سے 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے اور وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1866 رہی۔
نئے کیسز 1لاکھ 53 ہزار645 نئے کورونا ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔
جس کے بعد ملک بھر میں اب تک کیےجانےو الے ٹیسٹوں کی کل تعداد 21 اشاریہ 5 ملین ہو چکی ہے۔
مزید برآں، یو اے ای بھر میں چینی کمپنی سینو فارم کی تیار کردہ ویکیسن لگائے جانے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ ویکسین تمام رہائشیوں اور شہریوں کو مفت لگائی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ دبئی میں امریکی کمپنی فائرز کر تیار کردہ ویکسین بھی مخصوص افراد کو لگانی شروع کر دی ہے۔
جبکہ آج ہی یو اے ای حکام کی جانب سے تمام وفاقی سراکاری ملازمین کے لیے شرط عائد کی ہے کہ انہیں ہر 14 دن بعد کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ تاہم، جن ملازمین نے ملک بھر میں لگائی جانے والی ویکسین میں سے کوئی ویکسین لگوا چکے ہیں انہیں اس شرط سے استشنیٰ حاصل ہوگی۔
Source: Khaleej Times







