متحدہ عرب امارات

الیکٹرونک ٹرانسپورٹ کمپنی واؤ 6 جنوری سے دبئی میں اپنی سروس کا آغاز کرے گی

 

خلیج اردو آن لائن:

رائڈ کمپنی واؤ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہےکہ وہ متحدہ عرب امارات میں اپنی الیکٹرونک ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز 6 جنوری سے کرے گی۔

واؤ کمپنی کے ٹرانسپورٹیشن کے سربراہ احسان افتخار نے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ "نئی ایپ کا لانچ کیا جانا یو اے ای کی عوام کے لیے نئے سال کا تحفہ ہے۔ یہ ایپ بہترین الیکٹرونک ٹرانسپورٹ سروس کی حامل ہے اور مسافروں کی ضرورتوں کو پورا کرتی ہے۔ یہ اسٹیٹ آف دی آرٹ سروس ہے جو دبئی سے شروع کی جارہی ہے اور جلد ہی دیگر امارات میں بھی دستیاب ہوگی۔ امید کرتے ہیں سال 2021 ایک اچھا سال ہو”۔

واؤ کمپنی ایک ٹرانسپورٹ کمپنی ہے جس کی ایپ کی مدد سے آپ کار بک کروا سکتےہیں اور منزل پر پہنچ سکتے ہیں۔

اس کمپنی کی جانب سے اپنی سروس میں 12 کیٹگریز رکھیں ہے۔  جوکہ درج ذیل ہیں:

واؤ ایزی،

واؤ، اکانومی،

واؤ لانگ ڈرائیو،

واؤ اسکول،

واؤ لگژری،

واؤ وی آئی پی،

واؤ ایمرجنسی،

واؤ پریمیم،

واؤ کڈز،

واؤ لیڈیز،

واؤ فیملی،

اور واؤ اسٹریچ لیموزین شامل ہیں۔ لہذا سفر کرنے کے لیے آپ اپنی پسند کی سروس حاصل کر سکتے ہیں۔

اس کمپنی کی لانچ سے دبئی میں ڈرائیوروں کی آمدنی میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button