خلیج اردو آن لائن:
کویت کے وزیر خارجہ نے ایک ٹی وی پر بات کرتے ہوئے بتایا ہے سعودی عرب قطر کے ساتھ تمام زمینی، فضائی اور سمندری بارڈر کھول دے گا۔
کویت کے وزیر خارجہ نے احمد ناصر الصباح نے کویت ٹٰی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ "سعودی عرب اور قطر کے درمیان فضائی، زمینی اور سمندری بارڈر کھولنے پر معاہدہ طے پا گیا ہے”۔
جبکہ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی نے سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان کے حوالے سے لکھا ہے کہ علاقی چیلنجز کے پیش نظر خلیجی قائدین کی سالانہ میٹنگ خلیجی ممالک کو آپس میں جوڑے گی۔
کویت کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جی سی سی کے سمٹ کے دوران ایک معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے تنازعہ ختم کیے جانے کی کوششوں کے بعد یہ معاہدہ دسمبر میں طے پانا تھا۔
جبکہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ ڈاکٹر انور گارگیش کا کہنا تھا کہ جی سی سی ممالک کا یہ تاریخ سمٹ جی سی سی ممالک میں سیکیورٹی، استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنائے گا۔
جی سی سی سمٹ کل سعودی عرب کے شہر ال اولا میں ہوگا، جس میں شرکت کے لیے قطر کو بھی دعوت دی گئی ہے اور قطر کے وفد کی سربراہی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد التھانی کریں گے۔
Source:Gulf News







