متحدہ عرب امارات

ایمریٹس ایئر لائن کا کورونا سے پہلے اپنے ملازمین کو دی جانے والی مراعات بحال کرنے کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

ایوی ایش سیکٹر کے وبا بعد دوبارہ سے بحال ہونے کے ساتھ ہی دبئی کی ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ کورونا وبا سے پہلے جو مراعات اور سہولتیں اپنے ملازمین کو دی رہی تھی ان کا دوبارہ آغاز کرے گی۔ ان سہولتوں میں تنخواہوں کا بڑھانا اور رعایتی قیمتوں پر ٹکٹیں دینا شامل ہے۔

ایمریٹس ایئر لائن  اینڈ گروپ کے چیئرمین اور سی ای او احمد بن سعید المکتوم کی جانب سے ایمریٹس کے ملازمین کو بھیجے گئے ایک خط میں مشکل وقت میں ایئرلائن کا ساتھ پر دینے پر ملازمین کا شکریہ ادا کیا گیا ہے اور ساتھ ہی شادی شدہ جوڑوں کے لیے رہائشی الاؤنس کی بحالی، سالانہ چھٹی میں اضافے اور اکتوبر 2020 میں تنخواہوں میں کی گئی کمی کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

شیخ احمد کی جانب سے خط میں کہا گیا "ہم ایک آپشن متعارف کروائیں گے جس میٰں 5 دوستوں کو نامزد کیا جا سکے گا جنہیں اکنانومی کلاس میں رعایتی ٹکٹیں دی جائیں گی۔ ہم کور گریڈ میں ترقی اور تنخواہوں میں اضافے کا موقع پر فراہم کرنے اپنے داخلی ٹیلنٹ تسلیم کریں گے”۔ ان تبدیلیوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کورونا وبا کے آغاز کے بعد سفری پابندیاں عائد ہونے کے بعد ٖفضائی سفر کرنے والوں کی تعداد میں بہت کمی آگئی تھی۔ جس کے باعث ایئرلائن مالی مشکالات کا شکار ہونے لگے تھیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر ایمریٹس ایئر لائن نے  بھی اپنے اخراجات کم کرنے کے لیے ملازمی کی تنخواہوں میں کمی، ملازمین کی تعداد میں کمی اور انکو دی گئی مراعات میں کمی کی تھی۔

تاہم، اب جیسےجیسے فضائی سفر بحال ہو رہا ہے ایمریٹس سمیت دیگر ایئر لائنز اپنے ملازمین کی مراعات میں کی گئی کٹوتیوں کو دوبارہ سے بحال کر رہی ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button