دبئی(خلیج اردو): دبئی کی ماتحت عدالت نے 27 سالہ ایشیائی باشندے پر دوست کی نہاتے وقت ویڈیو بنانے اور پھر اس کے بھائی کو بھجوانے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دیا۔
ملزم کے مطابق انہوں نے اپنے دوست کو 500 درہم کا قرضہ دیا تھا جو وہ واپس نہیں کررہا تھا جس کی وجہ سے پریشانی میں آکر یہ اقدام اٹھایا۔
23 سالہ متاثرہ ایشیائی باشندے نے 2 ماہ پہلے اپنے دوست سے ادھار لیا تھا ۔ عدالت کو بیان میں متائثرہ شخص کا کہنا تھا کہ میں ادھار واپس کرنا چاہتا تھا لیکن برے معاشی حالات کی وجہ سے ایسا کرنے سے قاصر رہا۔ میں نے ادھار واپس کرنے کیلئے مہلت مانگی مگر میرے ساتھ ایسا کیا گیا۔
مجھے اپنے بھائی نے میری نہاتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو بھیجی تو میں بہت پریشان ہوا ۔ جب میں نے اپنے دوست سے اس کی وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ ادھار واپس نہ ملنے پر میں پریشان تھا اور ایسا مجبوری میں کیا کہ شاید اس سے مجھے اپنی رقم واپس ملے۔
متائثرہ شخص کے بیان کے مطابق انہوں نے اؒل قوسیس پولیس تھانے میں شکایت درج کی۔ پولیس نے ملزم کا موبائل ضبط کیا اور جانچ پڑتال کی۔
عدالت کے سامنے ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ میں نے باتھ روم کے باہر رکھے بیرل پر کھڑے ہو کر اسکی ویڈیو بنائی اور اسے رقم واپس کرنے کیلئے دباؤ میں لایا اور اس مقصد کیلئے اس کے بھائی کو یہ ویڈیو بھجوائیں۔
عدالت اپنا فیصلہ 15 ستمبر کو سنائے گی۔







