
خلیج اردو
10 نومبر 2021
دبئی : دبئی پولیس نے ایک شخص کو اس کی دینات داری کی وجہ سے اسے اعزاز سے نوازا ہے۔ انہیں جب 349,000 درہم کی رقم ملی تو انہوں نے اسے پولیس کے حوالے کردیا۔
غیر ملکی محمد کفیل عادن عبدالغنی کو کیش رقم نائف پولیس اسٹیشن کے حدود میں ملی تھی۔ نائف پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر ڈاکٹر طارق محمد نور تہلک نے فورس کے ساتھ تعاون کرنے اور ان کی ایمانداری کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دبئی پولیس کو احساس ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات کا تعاون بہت ضروری ہے اور معاشرے کے تحفظ اور ان کی خوشی کو یقینی بنانے کیلئے فورس کی کوششوں میں فعال کردار ادا کرتا ہے۔
پولیس نے عبدالغنی کو ان کے اخلاقی طرز عمل، ایمانداری اور اچھے برتاؤ کے اعتراف میں ایک خصوصی تقریب کے دوران تعریفی سند اور علامتی تحفے سے نوازا گیا ۔ تقریب میں نائف پولیس اسٹیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل عمر عاشور اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
عبدالغنی نے دبئی پولیس کی جانب سے اعزاز پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے دبئی پولیس کے معاشرے اور املاک کی حفاظت کے حوالے سے جنرل کمانڈ کا شکریہ ادا کیا۔
Source : Khaleej Times







