
خلیج اردو
30 مئی 2020
دبئی : دبئی کی ایک کشتی میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ کشتی مرینہ ام سکیم پر ڈوبی گئی تھی۔
ایمرجنسی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا جس کی وجہ سے آگ دوسری کشتیوں میں نہیں پہنچی اور کسی قسم کا جانی نقصان بھی نہیں ہوا۔
سمندری امدادی امور کے ڈائریکٹر لیفٹنٹ کرنل علی عبداللہ القاسیب الناقبی کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی افسران جائے وقوعہ کی طرف لپکے اور کشتی جہاں ڈوبتی تھی وہ ریسکیو آپریشن کیا گیا۔
النقبی کے مطابق سول ڈیفنس دوبئی کی تعاون کے ساتھ آگ پر مکمل قابو پالیا گیا ہے۔
حکام نے کشتی مالکان پر زور دیا کہ وہ حفاظت کے تمام سامان کی دستیابی کو یقینی بنائے۔ ان کیلئے دبئی پولیس کی سیل سیفلی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی بھیتلقین کی ہے جس سے ان کو خطرات کی نشاندہی کرنے میں مدد ملتی ہے۔
دبئی پولیس کو مصیبت کے وقت سینڈ ڈسٹرس ریکوسٹ (ایس او ایس) بھیجیں۔ اور فوری ہنگامی ردعمل کی سہولت فراہم کریں۔
Source : Khaleej Times







